راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے پولیس لائن میں کھلی کچہری لگائی شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دیںسی پی او نے کہاکہ تھانہ کی سطح پر سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز دن 03 بجے سے شام 06 بجے تک اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہتے ہوئے شہریوں سے ملاقات کریں۔