لیگی رہنما پنجاب میں اعتماد کے ووٹ اور عام انتخابات کیلئے تیاری کریں : نواز شریف 

Jan 03, 2023

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی جماعت کو عام انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیاسی ٹیم کو بھرپور متحرک ہونے کا ٹاسک دے دیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لاہور میں موجود پارٹی کی سیاسی ٹیم کو موجودہ سیاسی صورت حال میں اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ نواز شریف نے (ن) لیگ کو پنجاب میں اعتماد کے ووٹ اور عام انتخابات کی تیاری کے لئے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ (ن) لیگی رہنما اور کارکن پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں۔ اس سلسلے میں گورنر ہائوس اور سٹیٹ گیسٹ ہائوس کو پارٹی رہنمائوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ ان مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں عوام کے بنیادی مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں