جن کے ہاتھ میں دامنِ مصطفی ، وہی توحید پرست ہےں، پیر نقیب الرحمن 

Jan 03, 2023


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) در بارِ عالیہ عید گاہ شریف میں بروز سوموار پیر محمد عبدالرحمن کے سالانہ عرسِ کے موقع پر عقیدہِ توحید کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا خانقاہیں اور درگا ہیں توحید کے مراکز ہیں اور توحید پرست وہی ہیں جن کے ہاتھ میں دامنِ مصطفیٰ ہے، ایسی ہی ایک بر گزیدہ ہستی جن کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اتباعِ رسولِ کریم سے عبارت ہے حضرت پیر محمد عبدالرحمن المعروف قبلہ عالم ثانی کی ہے، پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا سب سے پہلا پیغام پیغامِ توحید ہے جس پر ایمان رکھنا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ مفتی منیب الرحمن نے کہا بزرگانِ دین کے آستانے رشدو ہدایت کے سر چشمے ہیں، انہی ہستیوں نے اپنے عمل و کردار سے ثابت کیا کہ دینِ متی اسلام سرا سر سلامتی کا دین ہے جو بزور شمشیر نہیں بلکہ خلقِ مصطفوی سے پھیلا ، ممتاز عالمِ دین مفتی سید مظفر حسین شاہ نے کہا بزرگانِ دین کا قیام و بقائے پاکستان میں کردار ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، خانقاہی نظام کی بدولت ہی مخلوقِ خدا عقیدہِ توحید و رسالت سے روشناس ہوئی جن سے ان کی زندگیوں میں انقلاب بر پا ہو گیا۔ عقیدہِ توحید کانفرنس سے کثیر تعداد میں علمائے کرام و مشائخِ عظام جن میں پیر سید حبیب اللہ شاہ گھمکول شریف، سجادہ نشین بری امام راجہ سرفراز اکرم، مفتی لیاقت الازہری (کراچی)، مفتی عمیر صدیقی (کراچی)، مولانا خطیب الرحمن نقشبندی، مفتی محمد عامر (کراچی)، علامہ عدنان قادری کے علاوہ کثیر تعداد میں نعت خوانانِ عظام جن میں محمد عامر فیاضی (کراچی)، توصیف روفی، حافظ غلام مصطفیٰ قادری و دیگر، ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت شہباز ظہیر،عوام الناس، وابستگانِ عید گاہ شریف اور کثیر تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ عرسِ پاک کی تقریب کے دوران عید گاہ شریف کا مرکزی پنڈال عوام الناس سے بھر گیا اور تمام داخلی و خارجی راستوں میں تل دھرنے کو جگہ نہ رہی۔ ٹریفک کی روانی اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ عرسِ پاک کی محفل کا اختتام درود و سلام کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن کی ا±مت مسلمہ اور بالخصوص وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، خوشحالی،ترقی،افواجِ پاکستان کی سر بلندی اور اتحادِ بین المسلین کی خصوصی دعا پر ہوا جس کے بعد وسیع و عریض لنگر کا اہتمام بھی تھا۔
پیر نقیب الرحمن

مزیدخبریں