لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے دورے پرآئی ہوئی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر کونوے کی سنچری کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 309رنز بنا لئے ،نیوزی لینڈ کی جانب سے کونوے 122،ٹام لیتھم 71رنز کے ساتھ نمایاں رہے ،ٹام بلنڈیل 30 اور اش سوڈھی 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اگلے روز کھیل کا آغاز کرینگے ،پاکستانی بائولر آغا سلمان تین ، نسیم شاہ دو اور ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔پیر کو شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔