2ئ، 246 دہشگرد گرفتار،  پنجاب بھر میں 1225 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوئے 


لاہور (نامہ نگار) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سال 2022ء کے دوران 246 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سال 2022ء میں سی ٹی ڈی پنجاب کے آپریشن ونگ نے105 مشکوک افراد اور 354 مدارس کو فورتھ شیڈول کی لسٹ میں شامل کیا۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں 1225 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے۔ جس میں 244 مشکوک افراد کو گرفتار اور 197 مقدمات درج کئے گئے۔ سی ڈی پنجاب کے تحقیقات ونگ نے دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف 205 مقدمات درج کیے ہیں جبکہ 246 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ جس  میں سے 183 افراد کا چالان کیا گیا اور 22 مقدمات کے ٹرائل کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے گزشتہ سال بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا‘ اسی طرح سی ٹی ڈی پنجاب نے 20اشتہاریوں کو گرفتار کیا۔ ریڈ بک میں شامل 3اشتہاریوں کو بھی پولیس مقابلے میں مار ا گیا۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے سال 2022ء میں صوبائی دارالحکومت کے علاقہ جوہر ٹاؤن ای بلاک میں ہونے والے بم دھماکہ میں ملوث مرکزی ملزم پیٹر پارول اور اس کے ساتھیوں ضیاء اللہ‘عید گل‘عائشہ اور ساجد کو جدید تحقیقات کے ذریعے گرفتار کیا گیا اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے گزشتہ سال پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاریوں کی گرفتار ی کے لئے خفیہ اطلاع پر بلوچستان میں بھی آپریشن کیا اور پولیس کو مطلوب اشتہاری عزیر اکبر اور نوید اختر کو بھی گرفتار کیا۔ سال 2022ء میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ٹیکنکل ونگ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کو سائبر کرائم میں ملوث 123291 ویب سائیٹس کو بند کرنے کی سفارش کی جن میں 74230 ویب سائیٹس کو پی ٹی اے نے بلاک کر دیا جبکہ پی ٹی اے نے 3831 سوشل میڈیا کیسز کی تحقیقات کی سفارش کی جن میں سے 2529 کیسز کی کامیابی سے تحقیقات مکمل کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن