آٹے کی قلت، مرغی کے گوشت  میں ریکارڈ اضافہ کے خلاف  پنجاب اسمبلی میں قراردادیں جمع 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور میں آٹے کی قلت، مرغی کے گوشت کی قیمت 500 سے بڑھانے  کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی قراردادیں جمع کرا دی گئیں۔
 قراردادیں مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئیں۔ آٹے کیلئے شہریوں کو گھنٹوں لمبی لائنوں میں کھڑا رہنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں آٹا دستیاب نہیں۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت پر قابو پایا جائے۔ دوسری قرارداد جمع، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پنجاب کی تاریخ میں مرغی کا گوشت پہلی مرتبہ 5 سنچریاں کر گیا ہے۔ 3 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ پولٹری مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے پولٹری مافیا کو لگام نہیں ڈالی جا رہی۔ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مرغی کی بڑھتی قیمت کو کنٹرول کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن