اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد میں انسانی آبادیوں میں چیتا شیروں کے داخل ہونے کے واقعات پر وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ماہرین نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے رپورٹ میں چیتوں کے انسانی آبادیوں میں داخلے پر سنجیدہ نوعیت کے سوالات اٹھائے گئے ہیں اور چیتوں کی شمالی علاقہ جات میں منتقلی کی بھی تجاویز دی گئی ہیں۔ معاملہ پر ماہرین نے ٹیکنیکل فورم بنانے کا مشورہ دے دیا ہے۔
ٹیکنیکل فورم سائنسی بنیادوں پر شوائد اکھٹا کرے اور مسئلے کے حک کے لیے تجاویز پیش کرے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ اور اسٹیک ہولڈر تیندوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات اٹھائے،تیندوں کے کچھ جوڑوں کو شمالی علاقہ جات منتقل کیا جاسکتا ہے،تیندوے کا جی ٹی روڈ تک آنا اس کی آبادی میں اضافے کا اشارہ ہے ہماری چھ رکنی سائنٹیفک کمیٹی پہلے سے موجود تیندوے انسانی آبادی میں داخل نہیں ہوتے،تیندوہ شکار کا پیچھا کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر پہنچ گیا ہوگا تاحال جی ٹی روڈ پر ہلاک ہونے والے تیندوے کی نعش نہ مل سکی مارگلہ ہلز پر غیر قانونی تعمیرات پر قابو پانا ہوگا۔