کراچی (ا سٹاف رپورٹر)ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پڑوسی ملک چین سے اینٹی ریبیز ویکسین درآمد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے حکام کے مطابق چین سے کتے کے کاٹنے کی ویکسین منگوا کر یہاں پیک کریں گے۔وائس چانسلرڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر سعید قریشی کے مطابق چین سے اینٹی ریبیز ویکسین درآمد کر کے نو پرافٹ نو لاس کی بنیاد پر دیں گے۔انہوں نے بتایاکہ چین سے ویکسین درآمد کرنے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی مزاحمت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت بھارت سے بڑی مقدار میں اینٹی ریبیز ویکسین درآمد کی جا رہی ہے۔مقامی طور پر صرف قومی ادارہ برائے صحت محدود مقدار میں اینٹی ریبیز ویکسین بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ سے زائد افراد کو کتے کاٹ لیتے ہیں جس کے باعث ریبیز سے ہر سال 5 سے 6 ہزار افراد انتقال کر جاتے ہیں۔