سانحہ کالونی ملز آج حکمرانوں، قانون نافذ کرنیوالے کیلئے سوالیہ نشان:غازی احمد حسن 


لاہور (نیوز رپورٹر) سانحہ کالونی ملز میں مزدوروں کی شہادت آج بھی حکمرانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے جس دن نہتے مزدوروں کا بے دردی سے قتل عام کیاگیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس غازی احمد حسن کھوکھر نے سانحہ 2 جنوری 1978ء کے حوالے سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری فلاحی ریاست میں مزدوروں پر کھلے عام گولیاں چلائی گئیں اور محنت کشوں کو حقوق مانگنے پر ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔ افسوس آج تک اس کی تحقیقات ہوئی نہ ہی ایف آئی آر درج ہو سکی۔ غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا کہ شکاگو میں مزدوروں کا قتل ہوا تو دنیا کی سپر طاقت امریکہ نے نہ صرف مزدوروں کے حقوق تسلیم کئے بلکہ دنیا بھر کے مزدوروں کیلئے لیبر قوانین تشکیل پائے۔ افسوس ہے پاکستان جیسے اسلامی ملک میں ان بے گناہ مزدوروں کے قتل کے مجرموں کا تعین ہوا نہ ہی کسی کو سزا ملی اور نہ ہی ورثا کی داد رسی ہوئی۔ انہوں نے کہا سانحہ کالونی ملز کے مجرموں کو سزا دی جائے اور لواحقین کی مالی امداد اور داد رسی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...