چودھری سرور کی پی پی رہنما¶ں یو سف گیلانی‘ احمد محمود سے ملاقات 

Jan 03, 2023


لاہور (نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور مخدوم ہا¶س میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ موجودہ ملکی حالات میں تمام سیاسی پارٹیوں اور دینی جماعتوں سمیت محب وطن پاکستانیوں کو ملکر ملکی تعمیرو ترقی، عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئے۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اداروں کا سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ نے اپنا وعدہ پورا کیا تو ملکی ترقی و جمہوری اداروں اور جمہوریت کی مضبوطی سے کوئی نہیں روک سکتا، اگر کوئی آرٹیکل 6 جیسی حرکتیں کرے گا تو پھر ملکی آئین و قانون کے مطابق اس کا بندوبست کیا جائے گا۔ ہم نے جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے پہلی بار تاریخ میں پارلیمان کے اندر عدم اعتماد کو کامیاب کر کے وزیراعظم کو گھر بھیجا، یہ پہلا وزیراعظم ہے جسے جمہوری و آئینی طریقے سے نکالا گیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو مزدوروں اور کسانوں کی اصل نمائندہ، وہ تقسیم نہیں یکجہتی کی سیاست پر یقین رکھتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو ہم جوڑیں گے اور یکجہتی کے ساتھ شہید قائد کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔
چودھری سرور/ ملاقات
 

مزیدخبریں