لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ڈائریکٹر جنرل لائبریریز سندھ اعجاز احمد شیخ لاڑکانہ پہنچے جہاں انہوں نے سر شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری کا دورہ مختلف شعبات میں جاکر مقابلوں سمیت مختلف امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء سے ملاقات کی اور ان سے مسائل پوچھے جہاں طلباء نے انہیں بتایا کہ لائبریری انتظامیہ طلبا کی مکمل معاونت کر رہی ہے جس پر ڈی جی لائبریریز نے بھی طلباء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی، شکارپور لائبریری کے انچارج اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں تمام لائبریری انچارجز نے ڈی جے کو بریفنگ دی جس پر ڈی جے نے انہیں لائبریری میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ڈائریکٹر جنرل لائبریریز سندھ کا شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری کا دورہ
Jan 03, 2023