کنری(نامہ نگار)عمرکوٹ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے طالب علم کے ساتھ بد فعلی کرنے کا الزام ثابت ہونے پر استاد کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عمرکوٹ کی عدالت نے طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کا جرم ثابت ہونے پر استاد بھگوان داس مالہی کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی،یاد رہے کہ دو سال قبل عمرکوٹ سٹی تھانے میں تحصیل اسکول میں زیر تعلیم طالبعلم کے والد پریتم مالہی نے استاد بھگوان داس مالہی کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کا مقدمہ سیشن کورٹ عمرکوٹ میں زیر سماعت تھا پیر کو عدالت نے استاد بھگوان داس مالہی کو جرم ثابت ہونے پر سزا سناتے ہوئے جیل بھجنے کا حکم دے دیا۔