سکرنڈ(رپورٹ اعظم راول) شہر میں غیر قانونی تجاوزات اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے خلاف جسقم ٹاؤن کمیٹی کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،جسقم کے مسعود شاہ خیر، محمد لالکھو قربان علی کی قیادت میں کیا۔تفصیلات کے مطابق سکرنڈ میں ناجائز تجاوزات اور صفائی ستھرائی کو بہتر نہ کرنے کی وجہ سے جسقم کی جانب سے ٹاؤن کمیٹی کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ صفائی کے ناقص نظام،گندگی کے جگہ جگہ ڈھیروں کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا سامنا کرنے پر مجبور، سکرنڈ کے پندرہ وارڈز میں کچرے کے ڈھیر اتنے ہیں کہ نالے بند پڑے ہیں اور شہر میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے لیکن ٹاؤن کمیٹی انتظامیہ کوئی نوٹس لینے کو تیار نہیں، صفائی کے ناقص نظام،گندگی کے جگہ جگہ ڈھیروں کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا سامنا کرنے پر مجبورہو گئے ہیں۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ جلد از جلد صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔