اداروں کا سیاست میںحصہ نہ لینے کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے : یوسف رضا گیلانی 

ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد کی رہائش گاہ مخدوم ہاوس لاہور میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی آمد اور اہم ملاقات کے موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضاء گیلانی اور رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی بھی موجود تھے،ملاقات میں ملکی اقتصادی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ موجودہ ملکی حالات میں تمام سیاسی پارٹیوں اور دینی جماعتوں سمیت محب وطن پاکستانیوں کو ملکر ملکی تعمیرو ترقی عوام کی خوشحالی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہئیے، ملاقات میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اداروں کا سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ جمہوریت کی فتح ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ نے اپنا وعدہ پورا کیا تو ملکی ترقی و جمہوری اداروں اور جمہوریت کی مضبوطی سے کوئی نہیں روک سکتا، اور اگر کوئی آرٹیکل 6 جیسی حرکتیں کریگا تو پھر ملکی آئین و قانون کے مطابق اسکا بندوبست کیا جائیگا، ہم نے کوشش کی ہے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر جائیں ہم نے جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے پہلی بار تاریخ میں پارلیمان کے اندر عدم اعتماد کو کامیاب کرکے وزیراعظم کو گھر بھیجا، یہ پہلا وزیراعظم ہے جسے جمہوری و آئینی طریقے سے نکالا گیا یہ آصف علی زرداری کا کریڈٹ بائیڈن کو دینا چاہ رہے ہیں اس کو امریکی صدر نے نہیں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے نکالا وائٹ ہاوس نہیں بلاول بھٹو نے گھر بھیجا ہے، مخدوم احمد محمود نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو مزدوروں اور کسانوں کی اصل نمائیندہ تھیں آمریت بندوق کی طاقت سے آپ کی آزادی چھینتی ہے دہشتگرد خوف پھیلا کر آپ کے حقوق سلب کرتے ہیں شہید بینظیر بھٹو جھوٹ کی نہیں سچ کی سیاست پر یقین رکھتی تھیں وہ تقسیم نہیں یکجہتی کی سیاست پر یقین رکھتی تھیں شہید بی بی کہتی تھیں دہشتگردی اور آمریت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ہم جھوٹ کی سیاست کو رد کرینگے، اس ملک کو ہم جوڑیں گے کٹھ پتلیوں کی جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرینگے، 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...