کوئٹہ (پ ر) پیپلزپارٹی ضلعی سپورٹس سیکرٹری برائے اطلاعات سید عبدالنبی سمالانی نے نومنتخب چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کو مبارکباد دی ہے اور امید کی کہ نومنتخب چیئرمین بلوچستان میں صدیوں سے رہنے والے قوموں میں جو نفرت کی آگ لگی ختم کرنے کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے کیونکہ بلوچستان میں بسنے والے آپس میں بھائیوں کی طرح رہے۔ ہم فرزند شہید عثمان سے بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ خوشحال خان کاکڑ بھی اپنے شہیدوالد کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔مبارکباد دینے والوں میں نصیب اللہ کاکڑ‘ سید یوسف شاہ حسینی‘ملک روزی خان ترکئی بھی شامل تھے۔