آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تجویز پر فوراً عمل کیا جائے : محمد فائق شاہ


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بیان انتہائی اہمیت اور سنجیدگی کا تقاضا کرتا ہے، ملک اسوقت نازک اقتصادی دور سے گزر رہا ہے۔ 2022ء خطرناک ترین سال ثابت ہوا جس میں پاکستان کی سلامتی، معیشت اور معاشرت کو بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تجویز پر فوراً عمل کیا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔
 معیشت اور امن پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہے جب تک امن و امان ہوگا سرمایہ کاری، تجارت، اور کاروبار کو سہولت ملے گی اور معاشی منصوبہ بندی ملک کو محفوظ مستقبل دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نازک موڑ پر بھی سیاسی جماعتیں ہوش کے ناخن نہیں لیں گی تو انتہائی مشکل حالات قومی المیہ ہوگا آج بھارتی میڈیا مسلسل پراپیگنڈا اور منفی مہم چلا رہا ہے قومی میڈیا، سیاسی جماعتوں اور تھینک ٹینک کو منظم پالیسی کے تحت پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن