دھرنامظاہرین سے بامقصد مذاکرات کئے جائیں ،مولاناعبدالحق ہاشمی 


کوئٹہ( این این آئی) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادرپسنی میں گرفتاریاں ،مقدمات کے بجائے دھرنے والوں سے باختیارلوگوں کے ذریعے بامقصد مذاکرات کیے جائیں گرفتاریاں وتشدداورمقدمات احٹجاج ودھرنے کا راستہ روک نہیں سکتا ۔اگر حکمرانوں نے گرفتار کارکنوں کو رہا مقدمات ختم نہیں کیے، دھرنے والوں کے تسلیم شدہ مطالبات نہیں مانے تو حق دو تحریک وگوادر کے عوام اس بار مزید سخت دیر پا دھرنا دیں گے ۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ کے بھائی ،بھتیجے ،صحافی ودیگر بے گناہ کارکنان کو جیل بھجوانا حالات کو مزید خراب کرنے کی سازش ہے۔حکومت مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے گرفتاریاں ،مقدمات ختم ،کارکنان کو رہا اور تشدد،کرفیوختم کریں۔ گوادر ساحل اہل گوادر کا حق ہے ماہی گیروں کو بے روزگارکرکے ٹرالر مافیازسے بھتہ لینے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ گوادر دھرنے والوں کا مقصد ٹرالر مافیا،بھتہ خوروں ،لٹیروں سے نجات ،جان ومال ،روزگار ،کاروبار ،عزت کا تحفظ ہے ۔ہے گوادرحق دوتحریک کا دھرنا جمہوری، مطالبات حقیقی اجتماعی اور ان کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ۔ مذاکرات کے ذریعے دھرنا مطالبات کومان کرمسائل سنجیدگی سے حل کریں۔جماعت اسلامی حق دو تحریک گوادر دھرنے کے مطالبات کی بھر پورحمایت کرتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن