موسم کی تبدیلی ‘ شوگر‘ بلڈ پریشر دل کے مریض چیک اپ کے بغیر دوائی نہ لیں: ڈاکٹر منصور ریحان 


کرم پور نامہ نگار )موسم کی تبدیلی کی وجہ سے دمہ چیسٹ انفیکشن  شوگر بلڈ پریشر اور دل کے مریض چیک اپ کے بغیر میڈیشن کا استعمال نہ کریں۔ شوگر اور بلڈ پریشر ہائی یا لو ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں۔ ٹی ایچ کیو میلسی میں این سی ڈی‘ ڈینگی‘ ٹی بی پروگرام‘ کرونا وائرس کے سنٹر الگ سے کام  کر رہے ہیں عوام کی خدمت ہماری زندگی کا اولین مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کے ایم ایس ڈاکٹر منصور  ریحان  نے ممبران  ہیلتھ کونسل اور مریضوں سے گفتگو  کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن