ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں  عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد 

Jan 03, 2023


ملتان (سماجی رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی خدمت ریونیو کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے 100 سے زائد شکایات پر فوری احکامات جاری کئے۔رضا ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں اسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کامران صغیر سمیت تمام ریونیو افسران موجود تھے۔
لودھراں ( خبر نگار/ نمائندہ نوائے وقت / ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کونسل کے کانجو ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں بابر رحمٰن وڑائچ سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں اقراء مصطفیٰ اور تمام متعلقہ ریونیو افسران نے شہریوں کے محکمہ ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے۔ ڈپٹی کمشنر بابر رحمٰن وڑائچ  نے اس موقع پر ریونیو سروسز، درستگی ریکارڈ، فرد ملکیت کا اجرائ، انتقالات کا اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء  اور محکمہ مال سے متعلقہ دیگر عوامی شکایات کی سماعت کی اور درستگی کے لیے افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔
وہاڑی (نامہ نگار/ کرائم رپورٹر) تینوں تحصیلوں وہاڑی، بوریوالا اور میلسی میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا ریونیو عوامی خدمت سروسز میں فرد ملکیت کے حصول، ڈومیسائل کا اجرائ، انکم سرٹیفکیٹس، رجسٹری، انتقالات اور دیگر ریونیو سے متعلقہ لوگوں کے مسائل سن کر حل کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔ تحصیل وہاڑی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید خالد محمود گیلانی کی زیرصدارت ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا جس میں 16فرد ملکیت،5ڈومیسائل،1سٹے اور ایک نام درستگی کے حوالے سے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔
جہانیاں (نامہ نگار/ نمائندہ نوائے وقت) تحصیل کمپلیکس کے سبزہ زار میں عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا .  سائلین کے لیے  بہتر انتظامات کیے گئے. کثیر تعداد  میں سائل اپنے اپنے مسائل لے کر آئے.عوامی خدمت کھلی کچہری کی مانیٹرنگ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری محمد ارشد ورک نے کی . اس موقع پر نائب تحصیلدار جہانیاں حاجی محمد اقبال ، اسسٹنٹ لینڈ ریکارڈ آفیسر مدثر خان اور ان کا ماتحت ریونیو عملہ  2 بجے تک ایک چھت کے نیچے موجود رہے . اس دوران درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء ، انتقالات کا اجراء ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا فوری اجراء  اور ریونیو کے متعلق دیگر معاملات کے بارے میں بروقت سہولیات فراہم کی گئی۔

مزیدخبریں