علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلباء کو دہلیز پر تعلیم فراہم کرنیکا ذریعہ: ڈاکٹر نگہت شاکر


وہاڑی (نامہ نگار‘ کرائم رپورٹر) ریجنل ڈائر یکٹر علامہ اقبا ل اوپن یونیورسٹی وہاڑی ڈاکٹر نگہت شاکر نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پورے پاکستان میں طلبہ وطالبات کو انکی دہلیز تک تعلیم فراہم کرنے کا ذریعہ ہے ایسے طلباء جو ریگولر کسی تعلیمی ادارے میں داخلہ نہیں لے سکتے انکے کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں  نے ان خیالات کا اظہار سمسٹر خزاں 2022کے پارٹ ٹائم ٹیوٹرز کو فائلیں تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر نگہت شاکر نے مزید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیوٹرز اپنے طالب علموں کو بہترین طریقے سے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں یونیورسٹی نے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنے طلبہ وطالبات اور ٹیوٹرز کو آن لائن سروسز کی فراہمی کی ہے اب طلبا ء  آن لائن طریقہ کار کے تحت اپنے داخلے بھجوا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن