گکھڑمنڈی(نامہ نگار)سیاسی سماجی راہنما خالد پرویز بلو بٹ کی طرف سے جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القران راہوالی کے طلبا کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام، سردی سے محفوظ رہنے کے لیے طلبا و اساتذہ کو گرم چادریں، شوز، جرسیاں، جرابیں عطیہ کیں اس موقع پر تقریب کا منعقد کی گئی جس میں خالد پرویز بلو بٹ اور علامہ محمد حنیف چشتی مہمانانِ خصوصی تھے اس موقع پر مدرسہ کے منتظم علامہ عطاء المصطفیٰ جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید سردی کے اس موسم میں بچائو کے لیے دینی مدارس کے طلبا میں گرم چادریں، جرسیاں، تقسیم کرکے ان کی دعائیں حاصل کرنا ایک عظیم اجر کا سبب ہے کیوں کہ یہی طلبا اپنی دینی تعلیم اور قران پاک حفظ کرنے کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں جاکر دین کی خدمت کرنے کا اہم فریضہ انجام دیتے ہیں، خالد پرویز بلو بٹ نے جامعہ کے ڈیڑھ سو سے زائد طلبا و اساتذہ کو اپنی طرف سے گرم چادی، شوز، جرابیں عطیہ کیں انہوں نے طلبا کیلئے موقع پر سٹال لگوا کر دودھ اور جلیبیوں کا اہتمام کیا ۔
گکھڑ:خالد پرویز بلو بٹ کی طرف سے مدرسہ طلبا کیلئے ضیافت کا اہتمام
Jan 03, 2023