گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گیپکومیں سٹورکیپرز پروموشن کامعاملہ مبینہ طور پر سیاسی دبائو کی نذر ہو گیا ،مجازاتھارٹی کی طرف سے سٹورکیپرز کی ترقیوں کاعمل روکنے کے واضح احکامات کے باوجود ن لیگی ایم پی اے کے چہیتے سٹور کیپر کی ترقی راتوںرات منظور ‘باقی کے 5کیسز لٹک گئے ‘بتایاگیا ہے کہ گیپکو میں جونیئرسٹورکیپرز کو سینئرسٹورکیپرز کے عہدے پرترقی دینے کیلئے 6افراد کے پروموشن کیسزپروموشن بورڈ کوبھجوائے گئے تاہم گیپکوہیڈکوارٹر ایڈمن نے ناگزیر وجوہ کی بنا ء پر سٹورکیپر ز کی ترقیوں کامعاملہ تاحکم ثانی روک دیاجبکہ راتوں رات نیپرا اورگیپکو قوانین کے یکسرالٹ پروموشن بورڈ نے مبینہ طور پر ایک ن لیگی ایم پی اے کے چہیتے جونیئر سٹورکیپر کوسینئرسٹورکیپر کے عہدے پرترقی دینے کی منظوری دیدی ، باقی کے پانچ پروموشن کیسز التواکاشکار ہوگئے ،اس سلسلہ میں گیپکوترجمان کاکہناہے کہ سٹورکیپرز کی ترقیوں کاعمل میرٹ پر ہوگا ‘پروموشن بورڈ کااجلاس ہوگا جس میں بھجوائے گئے کیسز کومیرٹ پر پرکھاجائیگا اورمیرٹ پر ہی ترقیوں کی منظوری دی جائے گی ۔