شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انتخابات نہیں بلکہ پہلے احتساب ہوناچاہیے مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنوانے کااعتراف کرنیوالوںکو کیوں کھلی چھوٹ دی جارہی ہے ان کرداروں کو احتساب کی چکی میں لائے بغیر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے کیونکہ انتقام کے اندھے قوانین نے ملک کو تباہی کی نہج پرپہنچادیا۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے نادرا ایگزیکٹو آفس شیخوپورہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پرڈائریکٹر جنرل نادرا پنجاب میجر (ر) ثقلین بخاری ، ڈائریکٹر آپریشنل رانا شیر خان بابر،ڈپٹی ڈائریکٹرزعبدالمتین شیخ،رضوان خلیل،علی رضا، شہزاد ڈوگر، سجا د حسین شاہ، چودھری شہباز ، ذیشان پرویز ، پرویز اقبال،ندیم یوسف ، ملک اعجاز احمد سمیت دیگر بھی موجودتھے ۔
انتخابات نہیں پہلے احتساب ہوناچاہیے: میاں جاوید لطیف
Jan 03, 2023