سرائے مغل: یونین کونسلز میں کرپشن کا بازار گرم ‘ عوام سراپا احتجاج

Jan 03, 2023


سرائے مغل(نامہ نگار) یونین کونسلز میں ہونے والی کرپشن اور غریب عوام پر ہونیوالے ظلم کو فوری بند کیا جائے۔تھانہ سرائے مغل کی عوام سراپا احتجاج بن گئے ۔ تھانہ سرائے مغل کی یونین کونسلز میں غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹا جانے لگا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے ملنے والا ریلیف بھی کچھ کام نہیں آیا۔ مفت اندراج پر بھی سیکرٹریوں نے فی کس پرچی پر سینکڑوں روپے تک فیسیں بٹور لیں۔ فارم فل کرنے کی ، فائل فیس ، اشٹام فیس اور اے سی پتوکی سے دستخط کرانے کا کرایہ تین سو روپے وصول کیا جاتا رہا۔ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ کی فیس تین سے پانچ ہزار روپے وصول کرنا روز معمول بن چکا ہے۔ عوام کو نئی نئی باتیں سنا کر لوٹنا معمول بن چکا ہے۔ غریب سائلین نے اعلیٰ حکام سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں