شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر راشد منیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت انتخابات سے فرار چاہتی ہے اتحادی جماعتوں کی حکومت جان چکی ہے کہ انتخابات کرا کر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئیگا عام انتخابات تو دور کی بات ہے ، حکمران جمہوری اقدار کو مسلسل روندھ رہے ہیں، وفاقی حکومت کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں ،قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہیں جو ملک و قوم کو درپیش بحرانوں اور مشکلات و مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔