کام میں غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، اے آئی جی

Jan 03, 2023


ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان کا دفتر سٹاف سے اجلاس، ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ محمد سلیم،اے آئی جی آپریشنز قاضی علی رضا،ایس پی لیگل حاکم نول اور دیگر افسران نے شرکت کی ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دفتر کے تمام سٹاف کو محنت و دل جمعی سے کام کی ہدایت کی  ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ تمام سٹاف میری فیملی کی طرح ہے ملازمین کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے انہوں نے لیگل اسٹاف کو ہدایت کی کہ عدالتی معاملات کی پیروی بروقت یقینی بنائی جائے کام میں غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی صاحبزادہ شہزاد سلطان نے کہا افسران و ملازمان کے تبادلے میرٹ پر اور دستیاب وسائل کے ساتھ بہترین مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا  انہوں نے کہا شعبہ شکایت سیل کے معاملات میں بہتری کی ضرورت ہے اور کہا کہ دفتر میں ایک دفعہ آنے پر سائل کا مسئلہ حل ہونا چاہیے سائل کے دوسری بار دفتر آنے پر ذمہ دار افسر کیخلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

مزیدخبریں