زہریلی چائے پینے سے خاتون جاںبحق، 3 افراد کی حالت غیر


شاہ جمال(نامہ نگار)زہریلی چائے پینے کے بعد ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی، تفصیلات کیمطابق مظفر گڑھ کی بستی گھمن والا ماڑھا بیٹ راؤلی میں چائے پینے کے بعد ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی. ریسکیو کے مطابق متاثرہ افراد نے گزشتہ رات گھر میں بنی ہوئی چائے پی تھی جسکے پینے کے بعد چاروں افراد کو الٹیاں شروع ہوگئیں۔ریسکیو کیمطابق مرنے والے 35 سالہ خاتون رقیہ ٹی بی کے مرض میں بھی مبتلا تھی.3 دیگر متاثرہ افراد 60 سالہ عبدالستار،30 سالہ صفیہ اور 55 سالہ اللہ وسائی کو دیہی مرکز صحت شاہجمال منتقل کردیا گیا.۔

ای پیپر دی نیشن