میلسی (تحصیل رپورٹر)ملک بھر کے مختلف شہروں میں پروڈکشن ویلیو میں ا ضافے اور کھپت میں کمی اور شدید معاشی بحران کی وجہ سے ملک 14 بڑیکار خانے اور انڈسٹریز بند ہوگئیں بندش کے مراسلے سٹاک ایکسچینج کو ارسال ہزاروں ورکرز اور مزدور بیروزگار ہوگئے تفصیل کے مطابق ملک میں جاری معاشی بحران روز بروز سنگین ہورہا ہے انڈسٹری مالکان کے بھیجے گئے مراسلات کی رو سے اگلے 120 دنوں تک جاری رہنے والی شٹ ڈاون کے فیصلوں نے مزدورں کی نیندیں اڑا دی ہیں ، مزدوروں نے آبائی علاقوں میں پہنچ کر نوکریاں تلاش کرنا شروع کردی ہیں جبکہ زر مبادلہ میں کمی کے بھی معاملا ت سامنے آنے پر سٹاک ایکسچینج کے جنرل منیجر کو جن فیکٹریز کے مالکان نے بندش کے مراسلے تحریر کئے ہیں ان میں آٹو موٹو کاسٹنگ کا سب سے بڑا کار خانہ بولان کاسٹنگ لمیٹڈ ،کریم فوڈ ڈیلیوری ،کوہ نور سپننگ ،بسم اللہ سٹیل ،سیف ٹیکسٹائل ملز ،انڈس موٹر کمپنی ،ٹو یوٹا موٹرز ،سوزوکی موٹرز، ائیر لفٹ ایکسپرٹ ،ایلی للی ریسرچ لیبارٹریز ،کار فرسٹ لا ہور ،ایس ڈبلیو وی ایل پاکستان ،نشاط چونیاں،بلوچستان ویلز نے مکمل طور پر 120 روز کیلئے"شٹ ڈاؤن "کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈالینس نے 1000 ورکرز کو فارغ کر کے جزوی اور ،ملت ٹریکٹرز نے بھی اسی طرح جزوی شٹ ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ان صنعتوں سے جڑا زر مبادلہ و ٹیکسز کی وصولی بھی اس عرصہ میں موقوف رہے گی جن مزدوروں کو ان میں کوارٹرز ملے ہوئے تھے اور کئی ہزار فیمیلز مقیم تھیں وہ اس بندش کے فیصلے کے بعد 3 ماہ تک بے گھر ہوجائیں گی۔