کہروڑپکا ، پل60ہزار(خبر نگار، نامہ نگار) بارالیکشن ۔دونوں صدور 6/6ما ہ کے لئے بلامقابلہ منتخب ۔پہلے چھ ماہ رانا مرتضیٰ صدر کا عہدہ سنبھالیں گے ۔معاہد ہ پر دستخط ۔ جنرل سیکرٹری کے لئے الیکشن یا سلیکشن فیصلہ کل ہو گا ۔تفصیل کے مطابق تحصیل بار ایسوسی ایشن کہروڑپکا کے سالانہ انتخابات 2023-24 جو کہ 14جنوری کو ہونا تھے رانا عارف کمال گروپ کی جانب سے اقبال گجر ایڈووکیٹ صدر اوراقبال نکیانہ جنرل سیکرٹری جبکہ دوسرے گروپ کی جانب سے رانا مرتضیٰ صدر اورسیٹھ جنید اقبال بڈگجر جنرل سیکرٹری کے امیدوار تھے گزشتہ روز دونوں گروپوں کے سربراہان اوردیگر سرکردہ افراد کی میٹنگ میں باہمی طورپر ایک متفقہ طورپر ایک فیصلہ ہو ا جس کے مطابق صدارت چھ چھ ماہ کے لئے تقسیم کر لی گئی ۔پہلے چھ ماہ رانا مرتضیٰ بطور صدر سنبھال کر فرائض انجام دیں گے جبکہ بقیہ چھ ماہ اقبال گجر صدارت کے عہدے پر فرائض منصبی ادا کریں ۔تاہم جنرل سیکرٹری کے لئے کوئی فیصلہ نہ ہوسکا کل میٹنگ میں الیکشن یا سلیکشن پر فیصلہ کیا جائے گا۔جبکہ دیگر عہدیداران بھی درج بالا معاہدے کے تحت کام کریں گے ۔