زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے

Jan 03, 2023

راجہ سعید احمد جنجوعہ کا تعلق یونین کونسل دیوی داتا (گوجرخان )سے تھا ،  دوران تعلیم ہی وہ سیاست کا شوق رکھتے تھے۔ خوش اخلاقی کی وجہ سے ان کا شمار نامور شخصیات میں ہونے لگا۔  وائس چیئرمین کا الیکشن لڑا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہو ئے۔ ان کے آفس میں ہر وقت محفلیں جمی رہتیں۔ عوامی خدمت  ان کی زندگی کا معمول تھا۔ اپنی جیب سے بلا امتیاز لوگوں کے کام کرواتے۔ فیملی اور خاندان میں ان کا منفرد مقام تو تھا ہی سیاست میں بھی اپنے کردار کی وجہ سے اعلی مقام رکھتے تھے۔ رعب اور دبدبہ ایسا کہ جہاں بھی جاتے لوگ اٹھ کر عزت سے استقبال کرتے۔ یہ تکریم قدرت نے ہی ان کو عطا کی تھی۔ اللہ کریم کی طرف سے بیشمار خوبیاں ان کی شخصیت میں موجود تھیں اسی وجہ سے ان کی خوبصورت اور حسیں یادیں لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ سیاست کے ساتھ ساتھ شکار کا بیحد شوق رکھتے تھے۔ رفاہی کاموں میں بہت دلچسپی تھی۔ بچوں کی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے راولپنڈی کینٹ میں رہائش پذیر تھے۔ راولپنڈی کینٹ وارڈ نمبر 6 میں امن کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔ کوئی بھی ان کے پاس کام کی غرض سے آتا تو کبھی مایوس نہیں لوٹتا تھاْ۔ راجہ صاحب 19 فروری 2022 کو اس دنیا فانی سے  رخصت ہو ئے انکی یادیں  سال گزرنے کے باوجود آج بھی لوگوں کے دلوں سے نہیں نکل سکیں۔ واقعی یادیں قیمتی سرمایہ ہوتی ہیں۔
( راجہ زاویار سعید جنجوعہ ، راولپنڈی کینٹ) 

مزیدخبریں