سائرہ یوسف ،شہروز سبزواری کی فلم ’بے بی لیشیئس ‘فروری میں ریلیزہوگی

لاہور ( کلچرل رپورٹر) اگلے ماہ فروری میں ریلیز ہونیوالی فلم بے بی لیشیئس میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے پرستار انہیں ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اگلے ماہ فروری میں ویلنٹائن کے موقع پر ریلیز ہونیوالی فلم بے بی لیشیئس میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے پرستار انہیں ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔تاہم ہر ایک کے ذہن میں ایک ہی سوال گردش کر رہا ہے کہ 8 برس رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے اور پھر طلاق کے بعد ایک ساتھ کام کرنے کیلئے کیسے ہامی بھرلی۔حال ہی میں اس فلم کا گانا من رانجھان ریلیز کیا گیا ہے، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے بتایا کہ 2017میں یہ گانا پہلی بار سنا تھا اس وقت تک سائرہ کو فلم کیلئے سائن نہیں کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک سائرہ کو اپنا کردار سمجھ نہیں آ رہا تھا، لیکن اس گانے کو سننے کے بعد سائرہ نے فلم کرنے کیلئے ہامی بھری۔دوسری جانب سائرہ یوسف کا کہنا ہے کہ یہ گانا ان کے دل کے بہت قریب ہے کیوں کہ مجھے یاد ہے جب میں چھوٹی تھی تو میں اپنے والد کے ساتھ بہت موسیقی سنتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اکثر پرانے گانے سنتے تھے، مجھے لگتا ہے کہ ہماری موجودہ موسیقی میں اس قسم کی دھن کی کمی پائی جاتی ہے لیکن اس گانے کو سن کر مجھے لگا وہ موسیقی جو کافی عرصے سے ہمارے میوزک سے غائب تھی وہ اس میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن