کار حادثہ،ڈاکٹرز نے ریشبھ پنت کی صحتیابی کیلئے 6 ماہ کا وقت دیدیا

Jan 03, 2023

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) خوفنا ک کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے  بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کو انجریز سے صحتیابی کیلئے 3 سے 6 ماہ کا وقت لگے گا،بھارتی میڈیا کے مطابق کار حادثے کا شکار ریشبھ پنت 3 سے 6 ماہ ٹیم کو بھی جوائن نہیں کرپائیں گے،بھارتی کرکٹراترکھنڈ کے میکس دہرادون اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے سر، کمر اور دائیں گھٹنے پر شدید چوٹیں آئی ہیں،ڈاکٹرز کے مطابق دائیں گھٹنے میں لیگامنٹ انجری کو ٹھیک ہونے میں 3 سے 6 ماہ کا وقت لگے گا جس کے باعث ریشبھ کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کا بھی امکان نہیں ہے،بھارتی میڈیا کا بتانا  تھا کہ  ریشبھ فی الحال ہوش میں ہیں اور بات چیت بھی کررہے ہیں۔

مزیدخبریں