سعودی عرب ڈاکار ریلی کا آغاز،ہسپانوی ڈرائیورکی پہلے لیپ میں کامیابی

Jan 03, 2023

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) سعودی عرب میں منعقدہ 45 ویں ڈاکار ریلی کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا، بحیرہ احمر کے ساحل پر 367کلومیٹر طویل پہلے لیپ کو ہسپانوی ڈرائیور  کارلوس سائنز نے  3گھنٹے اور 28منٹ میں طے کیا ،سائنز کو اس سے قبل سال 2010،2018اور 2020کی ریلی جیتنے کا بھی اعزاز حاصل ہے،عالمی ریلی چیمپیئن شپ میں نو بار  چیمپیئن کا اعزاز پانے والے فرانس کے سیبیستیان لوئب اس  لیپ میں دوسری پوزیشن جبکہ سویڈش ڈرائیور ماتیاس ایکسٹروم تیسری پوزیشن پر رہے ۔

مزیدخبریں