پیلے کی ضعیف العمر ماں بیٹے کی موت سے لاعلم 

Jan 03, 2023


لاہور ( سپورٹس ڈیسک)  فٹ بال کے شہنشاہ پیلے کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کو اس بات کا علم نہیں ہے کہ لیجنڈ فٹ بالر پیلے کا انتقال ہو گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری آنجہانی پیلے کی بہن ماریا لوسیا ڈو نیسیمینٹو نے کہا کہ وہ اپنی والدہ سیلسٹے کی دیکھ بھال خود کرتی ہیں جو اس وقت 100 برس کی ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ضعف العمری کے باعث والدہ زیادہ تر وقت اپنی ہی دنیا میں کھوئی رہتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ والدہ یہ تو جانتی ہیں کہ آنجہانی فٹ بالر کی طبیعت ناساز رہتی ہے لیکن وہ یہ نہیں جانتیں کہ انہیں کیا ہوا تھا اور نہ ہی انہیں بھائی کی موت کا علم ہے۔

مزیدخبریں