ملک میں امن وامان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا ٹوئٹر پیغام

Jan 03, 2023 | 10:51

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے غورو خوض کے بعد اہم فیصلے کیے، این ایس سی اجلاس میں دو بڑے فیصلے بھی ہوئے۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔  ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، اقتصادی روٹ میپ معیشت بحال کرے گا، عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں