رونالڈو اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔

سعودی کلب النصر  کی جانب سے فٹ بال کے میدان میں اترنے کے لیے رونالڈو  اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو پیر کی رات گیارہ بجے کے قریب اپنی فیملی کے ساتھ پرائیویٹ جیٹ پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔  رونالڈو کی شمولیت کے بعد سعودی کلب ’النصر‘ کی شرٹس کی فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، سعودی شہریوں کا سات نمبر کی شرٹ خریدنے کیلئے رش بڑھ گیا۔ جبکہ انسٹاگرام پر النصر کلب کے فالوور آٹھ سے بڑھ کر اکسٹھ لاکھ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی ہے، انہوں نے جو معاہدہ کیا ہے، وہ  2025 تک جاری رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق النصر کلب سے رونالڈو فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ سالانہ 177 ملین پاؤنڈ سے زیادہ وصول کریں گے۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے پرتگال کے معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب چھوڑ دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن