شمالی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6 حجام قتل

میران شاہ(آئی این پی) شمالی وزیرستان میں پنجاب سے آکر کام کرنے والے 6حجاموں کو قتل کردیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گائوں موسکی سے 6غیر مقامی افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولین کا تعلق پنجاب سے ہے،فائرنگ سے قتل کیے گئے تمام افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے، جو پنجاب سے یہاں آکر کام کررہے تھے۔ مقتولین کی میرعلی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔ لاشوں کو میرعلی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مختلف پہلوں کے پیش نظر تحقیقات شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن