باجوڑ میں افغان سرحد پار کرنیوالے 3 دہشت گردوں سے ملنے والا اسلحہ بھی امریکی ساختہ نکلا

  باجوڑ (آئی این پی) 31دسمبر کو باجوڑ میں پاک افغان سرحد پار کرنے والے 3 دہشتگردوں سے ملنے والا اسلحہ بھی امریکی ساخت کا نکلا۔ دہشتگردوں سے ایم فور کاربائین امریکی ساخت کا اسلحہ بر آمد ہوا جب کہ 29 دسمبر کو بھی میرعلی میں دہشتگردوں سے ایم فورکاربائین، اے کے 47 اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا۔ میرعلی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔ پہلے بھی متعدد بار پاکستان میں دہشتگردی کے حملوں میں غیر ملکی ہتھیار استعمال کیے گئے۔ بلوچ لبریشن آرمی نے فروری 2022 میں نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کیمپ پر حملے میں غیرملکی ہتھیار استعمال کیے۔ 4نومبر کو میانوالی ائیربیس حملے میں دہشتگردوں سے برآمد اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا۔ جبکہ 12 دسمبر کو ڈی آئی خان درابن حملے میں دہشتگردوں نے نائٹ ویژن گوگلز اور امریکی رائفلز استعمال کی۔ 15دسمبر کو ٹانک میں دہشتگردی کے واقعے میں دہشتگردوں کے پاس جدید امریکی اسلحہ پایا گیا۔ دہشت گردوں نے ایم 16/A2، گرنیڈ، اے کے-47استعمال کیے۔ اس کے علاوہ 13دسمبر کو افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے پیاز کی بوریوں سے بھی امریکی ہتھیار برآمد کیے۔ اس اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، امریکی رائفل، گرنیڈ شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن