لاہور( این این آئی)اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا آٹھواں اجلاس آج بدھ کو منعقد ہوگا ۔ نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف اور ایپکس کمیٹی کے ممبران شریک ہوں گے جن میںوفاقی وزرا ء اور وزرائے اعلی اور چیف سیکر ٹریز شامل ہیں۔ اجلاس میں 29 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا ئے گا۔ فنا نس ڈویژن ان سبجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دے گا جو تحلیل کئے جاچکے ہیں لیکن وہاں فنڈز کی شیئرنگ کی جاتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اتصالات کے تصفیہ طلب ایشوز پر غور کیا جا ئے گا۔ یو اے ای سے بینکنگ اور معاشی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایم او یوز کے بعد ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ نیشنل انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اینڈ ریگو لیٹری اتھارٹی کے قیام پر غور کیا جا ئے گا۔پی آ ئی اے کے واجبات کے ایشوز پر بھی غور کیا جا ئے گا۔اجلاس میں سعودی عرب اور قطر سے سر مایہ کاری کے دو طرفہ معاہدوں پر پیشرفت کا جا ئزہ لیا جا ئے گا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
Jan 03, 2024