لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے 17 سول ججوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر د یئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نوید اقبال تارڑ کو سرگودھا سے ماڈل ٹائون، آصف طاہر کو بہاولپور سے ماڈل ٹائون ، محمد حسین کو بہاولپور سے ماڈل ٹائون ، نبیل حسین کاہلوں کو فورٹ عباس سے ماڈل ٹائون ، نیمان ناصر کو ملتان سے ماڈل ٹائون ، عابد مہر کو ملتان سے ماڈل ٹائون ، فاطمہ قیوم کو فیصل آباد سے ماڈل ٹائون ، کامران کرامت کو ڈی جی خان سے ماڈل ٹائون، شبیر حسین کو فیصل آباد سے ماڈل ٹائون ، سعید اختر کو ڈی جی خان سے ماڈل ٹائون ، محمد رضا شیر کو بہاولپور سے ماڈل ٹائون، امان اللہ کو بورے والہ سے فیصل آباد، عمر دراز ہرل کو فیصل آباد سے جڑانوالہ، علی رضا کو فیصل آباد سے وزیر آباد ، محمد اکرم آزاد کو بھکر سے گجرات، سید تہذیب الحسن نقوی کو چیچا وطنی سے گجرات اور محمد افضل کو لاہور سے جھنگ تبدیل کردیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل کا بینکنگ کورٹ تبادلہ کردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نوید اقبال کو لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کا جج تعینات کردیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد بٹر کو سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تعینات کردیا گیا۔