ریڈ کراس نے افغان ہلال احمر سوسائٹی کو 16 ایمبولینسیں حوالے کر دیں

کابل(نیٹ نیوز)  ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) نے افغان ہلال احمر سوسائٹی کو 16 ایمبولینسیں حوالے کیں۔ امداد حاصل کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے، افغان ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین، مولوی مطیع الحق خالص نے کہا  اس تعاون سے صحت کے مراکز میں مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ حکام کے مطابق افغان ہسپتالوں اور صحت کے کلینکس میں ایمبولینسوں کی کمی ہے کیونکہ لوگ خاص طور پر دیہی علاقوں میں رہنے والے اکثر شکایت کرتے ہیں  ایمبولینسوں کی کمی اور ٹوٹی سڑکوں کی وجہ سے مریض کو ہسپتال لے جانے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔ اہلکار نے مزید کہا  افغان ہلال احمر سوسائٹی کو مستقبل قریب میں مزید 22 ایمبولینسیں بھی موصول ہوں گی۔ طالبان کی زیرقیادت نگراں حکومت نے افغانستان بھر میں صحت کے شعبے سمیت عوامی خدمات کو بہتر بنانے کا عزم کیا ہے، کیونکہ جنگ زدہ ملک کے بیشتر حصوں میں لوگوں کو صحت کی مناسب رسائی نہیں ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...