لاہور(نامہ نگار)نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے50ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت اے ایس پیزنے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے ملاقات کی۔ 33رکنی وفدکی قیادت ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی ڈی آئی جی نعیم احمد شیخ کر رہے تھے۔اس موقع پر وفد کو لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت، کارکردگی،جرائم کی روک تھام اور دیگر ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے زیرتربیت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں محکمہ پولیس میں انقلابی اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ لاہور کے تمام تھانوں کو اپ گریڈ کر کے عالمی معیار کے ماڈل پولیس سٹیشنز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے زیر تربیت افسران کو قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پولیس کا اہم فریضہ ہے۔ پولیس کی ملازمت روایتی نوکری نہیں بلکہ یہ عوامی خدمت پر مبنی ایک لائف سٹائل ہے۔
نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیرِ تربیت اے ایس پیزکی سی سی پی او لاہور سے ملاقات
Jan 03, 2024