لاہور(نامہ نگار) جام سراج کی ہدایت پر ای ٹی او محمدنفیس اور عبدالرحمن نے منشیات فروش مافیا کیخلاف کارروائیوں کیلئے انسپکٹر سید قمر الحسن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔چھاپہ مار ٹیم کے انچارج سید قمر الحسن کی قیادت میں ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گلبرگ کے علاقے میں کارروائی کرکے موت کے سوداگرملزم عامر علی کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے45 شرب کی بوتلیں برآمد کر لی ہیں۔ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ایکسائز انسپکٹر سید قمر حسن زیدی نے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری رہے گا اور شہرسے منشیات فروشوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔