عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: محمد حسن 

Jan 03, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ الحدیث مولانا مفتی محمد حسن اور الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے خانقاہ انبالہ ہاؤس ٹاؤن شپ لاہور میں شبان ختم نبوت کے زیر اہتمام’’ختم نبوت کورس‘‘کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی بنیاد ہے جس کے تحفظ کیلئے مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، عقیدہ ختم نبوت پر مسلمانوں کا پختہ ایمان ہے۔

مزیدخبریں