فیروزوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور سابق رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کا مقابلہ مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ہے تحریک انصاف نے اقتدار پر قابض ہو کر ملکی معیشت اور ترقی کو تباہ کر دیا عمرانی ٹولہ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 16 ماہ کے اقتدار میں ملک دیوالیہ ہونے سے بچا لیا مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی بہتری ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے ان خیالات انہوں نے حلقہ پی پی 138 ونڈالہ دیال شاہ میں منعقد ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن )کے رہنماوں ملک عبدالجبار، طارق محمود کھوکھر، کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔