4درجن سے زائد غیرقانونی تعمیرات اوراملاک مسمار

Jan 03, 2024

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز غیرقانونی تعمیرات‘کمرشل سرگرمیوں کیخلاف جوہر ٹاؤن اور گل دامن سوسائٹی میں آپریشن کر کے چار درجن سے زائد غیرقانونی تعمیرات سربمہر اور متعدداملاک کو مسمارکر دیا۔ پی آئی اے سوسائٹی میں پلاٹ نمبر300اور 301بلاک ڈی پر قائم نجی اکیڈمی کو غیرقانونی لینڈ کنوریشن پر سیل کر دیا۔ پی آئی اے سوسائٹی ڈی بلاک میں پلاٹ نمبر14،23،29، 31،36،37اور45کو سربمہر کردیا۔ جوہر ٹاؤن سی بلاک میں پلاٹ نمبر1,2,10,11,14,19,20,24,25,22,227, 228,229,230,233,237,239,241,244کوسیل کر دیا۔

مزیدخبریں