حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات پرسوں منایا جائے گا

لاہور(خصوصی نامہ نگار)خلیفہ اوّل پیکر صدق و وفاء، امیر المؤمنین سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وفات 22 جمادی الثانی بمطابق 5 جنوری بروز جمعتہ المبارک ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا مختلف مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں ملک بھر میں جلسے،سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گی جس میں مقررین سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی روشن زندگی، فضائل و مناقب،سیرت و کردار اور سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ حضرت ابوبکر صدیقؓکے یوم وفات پر مختلف تنظیمیں ملک بھر ’’مدح صحابہؓ ‘‘کے جلوس بھی نکالیں گی اور یومِ وفات کے سلسلہ میں 22 جمادی الثانی کو اخبارات و جرائد خصوصی اشاعت کا اہتمام اورریڈیو،ٹی وی اوردیگر ذرائع ابلاغ بھی خصوصی پروگرام پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن