ابرار احمد نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے بھی باہر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا جا کر ایک بھی میچ نہ کھیلنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر ابرار احمد نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وہاب ریاض نے انکشاف کیا کہ ابرار احمد تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔ وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ابرار احمد آسٹریلیا سے ہی وطن واپس آ جائیں گے۔واضح رہے کہ ابرار احمد کو دائیںپائوں میں تکلیف آسٹریلیا کیخلاف باقاعدہ ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کے تیسرے دن 8 اوورز کرانے کے بعد ہوئی تھی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔

ای پیپر دی نیشن