جاپان میں زلزلے کے بعد 155 آفٹر شاکس ،  48 افراد ہلاک ، متعدد زخمی 

ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان میں زلزلے کے 155 جھٹکوں کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پیر کو جاپان کے وسطی علاقے میں 7.5 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں اور ہونشو کے علاقے ایشیکاوا کی بندرگاہ میں آگ بھڑک اٹھی۔زلزلے کے باعث ساحلی علاقوں میں ایک میٹر سے زائد سونامی کی لہریں بلند ہوئیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 155 جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وسیع علاقے میں بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ ہونے سے لاکھوں صارفین کو بجلی منقطع ہوگئی اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدہ نے بیان میں کہا کہ زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں اور نقصان ہوا ہے۔ ملبے تلے افراد کو زندہ نکالنے کے لیے رسیکیو ورکرز کے پاس وقت کم ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔امریکی صدر جْوبائیڈن نے جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں آئے زلزلے کے بعد مدد کی پیش کش کر دی۔

ای پیپر دی نیشن