پولیس پی ٹی آئی امیدوار بلخ شیر کے تجویز کنندہ کو بازیاب کرا کے پرسوں پیش کرے: ہائیکورٹ

Jan 03, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پولیس کو پی پی 64 سے پی ٹی آئی کے امیدوار بلخ شیر کے تجویز اور تائید کنندہ کو بازیاب کروا کے جمعہ کے روز پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاوہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی نہ کرنے سے متعلق کیس پر کارروائی 10 جنوری تک ملتوی کردی۔ 

مزیدخبریں